اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ، پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے

جمعہ 22 مارچ 2019 14:58

اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ، پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

26 سالہ حٴْر مشتاق کامیاب پاکستانی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک 1500 میٹر اور 400 میٹر ریلے ریس میں سونے کے تمغے جیتے اس کے علاوہ انہوں نے 400 میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔

حنا عارف، نمرہ طارق نے مختلف مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔سائیکلنگ میں 23 سالہ اولمپیئن محمد عمران غفار نے پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے فِن 2 کے ٹائم ٹرائل اور فِن 5 کے روڈ ریس میں ایک، ایک سونے کا تمغہ جیتا۔ویٹ لفٹنگ میں 21 سالہ عمران عارف نے ایک سونے کا، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹینس کے یونیفائیڈ اسپورٹس ڈبل ط لیول 4 میں سیدہ ارج بتول زیدی اور ساجدہ بی بی نے اعلیٰ ترین انعام حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 14:58:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :