فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ 27 اپریل سے 7 مئی تک بھاماس میں کھیلا جائے گا

جمعہ 22 مارچ 2019 14:58

فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ 27 اپریل سے 7 مئی تک بھاماس میں کھیلا جائے گا
ناسائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ 27 اپریل سے 7 مئی تک بھاماس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھاماس، سوئٹزرلینڈ، ایکواڈور، سینیگال، گروپ بی میں نائجیریا، اٹلی، ایران اور میکسیکو، گروپ سی میں متحدہ عرب امارات، پیراگوائے، پرتگال اور پانامہ جبکہ گروپ ڈی میں برازیل، تاہیٹی، جاپان اور پولینڈ شامل ہیں، پرتگال کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ برازیل کو سب سے زیادہ چار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 14:58:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :