پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز میں آزاد کشمیر کا گرائونڈبھی شامل

پی ایس ایل کے 2میچز میر پور کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیکا امکان

جمعہ 22 مارچ 2019 23:06

پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز میں آزاد کشمیر کا گرائونڈبھی شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز میں آزاد کشمیر کا نام بھی سامنے آرہا ہے ، پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور پی سی بی نے ملتان اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن بھرپور کامیابی کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 4 کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان سپر لیگ 5 کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد کروانے کا اعلان کر چکے ہیں۔اب اس حوالے سے مزید کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز کے نام سامنے آگئے ہیں۔ پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان کے مجموعی طور پر 6شہروں میں کھیلے جانے کا امکان ہے ، پاکستان سپر لیگ 5 کے 10،10میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی اور قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں ہونے کا امکان ہے،6،6میچز کی میزبان ملتان اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیمز کو ملنے کا امکان ہے ،میر پور کرکٹ سٹیڈیم آزاد کشمیر کو2میچز کی میزبانی دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ نیاز سٹیڈیم ،حیدر آباد ایک میچ کی میزبانی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے اس سلسلے میں ابھی سے تیاریاں شروع کرتے ہوئے ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ آزاد کشمیر اور سندھ کی حکومت نے بھی اپنے اپنے سٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس اس وقت4بلٹ پروف بسیں موجود ہیں جب کہ مزید4کا آرڈر دیدیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 23:06:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :