ڈیوس کپ ٹائی ، پاکستان اور بھارت کی ڈیوس کپ ٹیمیں رواں سال ستمبر میں مد مقابل ہونگی

روایتی حریف کے مابین بڑا ٹاکرا اسلام آباد میں ہوگا ، دو روزہ ایونٹ 14ستمبر سے کھیلا جائیگا ، سلیم سیف اللہ

جمعہ 22 مارچ 2019 23:06

ڈیوس کپ ٹائی ، پاکستان اور بھارت کی ڈیوس کپ ٹیمیں رواں سال ستمبر میں مد مقابل ہونگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ڈیوس کپ ٹیمیں رواں سال ستمبر میں مد مقابل ہونگی جس کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بڑا ایونٹ اسلام آباد میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق پاکستان اوربھارت کی ٹینس ٹیمیں ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں مد مقابل ہونگی جس کے انعقاد 14اور 15ستمبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ میں کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے فارمیٹ کے تحت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کیساتھ ساتھ چین ، کوریا، ازبکستان اور لبنان کی ٹیمیں شامل ہیں اور گروپ کی چمپئن شپ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرئے گی۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 23:06:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :