اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ کے دوسرے روز وینکوور زلمی ، دبئی زلمی اور انچیون زلمی نے اپنے میچز جیت لئے

ایم سی گراونڈ میں کھیلے گئے گلوبل زلمی کے دوسرے روز پہلے میچ میں وینکوور زلمی نیویانا زلمی کو سات وکٹوں سے ہرادیا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:36

اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ کے دوسرے روز وینکوور زلمی ، دبئی زلمی اور انچیون زلمی نے اپنے میچز جیت لئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ کے دوسرے روز وینکوور زلمی ، دبئی زلمی اور انچیون زلمی نے اپنے میچز جیت لئے،ایم سی گراونڈ میں کھیلے گئے گلوبل زلمی کے دوسرے روز پہلے میچ میں وینکوور زلمی نیویانا زلمی کو سات وکٹوں سے ہرادیا ۔ویانا زلمی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150رنز بناکر آوٹ ہوئی، جواب میں وینکوور زلمی نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے سلمان قومی 48رنز بناکر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

دن کے دوسرے میچ میں دبئی زلمی نے جوہانسبرگ کو ہرادیا۔دبئی زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کامیابی حاصل کی۔دبئی زلمی نے فرمان اللہ کے 63 رنز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔جوہانسبرگ زلمی نے شہرور خان کی نصف سینچری کی بدولت 7وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔جمعے کو کھیلے گئے تیسرے میچ میں انچیون زلمی نے ٹورینو زلمی کو89رنز سے ہرادیا۔انچیون زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 228رنز بنائے۔ ٹورینو زلمی کی جانب سے حارث حیات نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ٹورینو زلمی کی ٹیم 139رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 23:36:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :