کم ترین اننگز میں 1000رنز، حارث سہیل نے ظہیر عبا س او ر محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا

:مڈل آرڈر بلے باز نی26اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا،کم ترین اننگز میں1000رنز سکور کرنے کا ریکارڈ فخر زمان کے پاس ہے

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:13

کم ترین اننگز میں 1000رنز، حارث سہیل نے ظہیر عبا س او ر محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا
ؒشارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے کم ترین اننگز میں 1000ون ڈے رنز مکمل کرنے کا ایشین بریڈمین ظہیر عباس اور سابق کپتان محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

29سالہ حارث سہیل نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000رنز بھی مکمل کیے،انہوں نے یہ کارنامہ 26 ویں اننگزمیں سر انجام دیا،پاکستان کے لیے کم ترین اننگز میں1000رنز سکور کرنے کا ریکارڈ فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نی18اننگز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ،امام الحق نی19اننگز کھیل کر اپنے ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے،بابر اعظم نی21ویں اننگز میںہزار رنز مکمل کیے،اظہر علی نے اس اعزاز تک پہنچنے کے لیی23اننگز کھیلیں،یاسر حمید نی24اور ناصر جمشید نی25اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا،ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نی26اور محمد یوسف نی27اننگز کھیل کر ہزاررنز مکمل کیے۔

وقت اشاعت : 23/03/2019 - 00:13:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :