میچ کے دوران نوجوان بھارتی کرکٹر کی موت واقع

کولکتہ کلب کے 22 سالہ سونو یادیو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے جب وہ اچانک زمین پر گر پڑے اور انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مارچ 2019 23:21

میچ کے دوران نوجوان بھارتی کرکٹر کی موت واقع
کولکتہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) میچ کے دوران نوجوان بھارتی کرکٹر کی موت واقع، کولکتہ کلب کے 22 سالہ سونو یادیو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے جب وہ اچانک زمین پر گر پڑے اور انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کا ایک نوجوان کرکٹر دوران میچ پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے کرکٹر سونو یادو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جارہے تھے ، تبھی وہ اچانک گر پڑے ۔

ساتھی کھلاڑی سونو یادو کو فوری طور پر ہسپتال لے گئے۔ تاہم ہسپتال میں ڈاکٹروں نے سونو یادو کو مردہ قرار دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ سونو یادو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سےدوسری ڈویژن لیگ میں بالی گنج اسپورٹنگ کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ وہ کولکتہ کے باٹا کلب میدان پر میچ کھیل رہے تھے جب ان کی موت واقع ہوگئی۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 23:21:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :