عبدالرزاق کو وہ اعزاز مل گیا جو ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے

آل راﺅنڈر کو میری لیبون کرکٹ کلب کی اعزازی ممبرشپ دیدی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 مارچ 2019 13:11

عبدالرزاق کو وہ اعزاز مل گیا جو ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23مارچ2019ء) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق کو میری لیبون کرکٹ کلب کی اعزازی ممبرشپ دیدی گئی ہے۔39 سالہ عبدالرزاق نے ممبرشپ کارڈ کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق نے 1996ءمیں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں 46 ٹیسٹ، 265 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے آخری مرتبہ 2013ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

میری لیبون کرکٹ کلب کی اعزازی ممبرشپ حاصل کرنے والے پاکستانیوں میں جاوید برکی(1974ء)،نسیم الغنی(1978ء)،سعید احمد(1981ء)،مشتاق محمد(1982ء)،انتخاب عالم(1983ء)،وسیم باری(1986ء)،آصف اقبال(1986ء)،ماجد خان(1986ء)،صادق محمد(1988ء)،ظہیر عباس( 1990ء)،عارف علی خان عباسی(1991ء)،عمران خان(1993ء)،مدثر نذر(1994ء)، عبدالقادر(1994ء)،اقبال قاسم( 1995ء)،احسان مانی(2003ء)،وسیم اکرم(2005ء)،وقار یونس( 2005ء)،جاوید میانداد(2006ء)،رمیز راجہ(2015ء)،مصباح الحق(2017ء)،شاہد آفریدی(2017ء)،یونس خان(2017ء)،عبدالرزاق(2018ء) اور انضمام الحق (2019ء) شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 13:11:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :