ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگا

میگا ایونٹ سے پہلے پاکستان ون ڈے کپ میں ان تمام کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو اب تک قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے‘ انضمام الحق خواہش ہے ورلڈکپ میں ایک بہترین کمبی نیشن کیساتھ جائیں ،پاکستان کپ میں سب کی پرفارمنس پر نظر ہو گی ‘ چیف سلیکٹر

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:02

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتی میںہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ سے پہلے دواپریل سے شروع ہونیو الے پاکستان ون ڈے کپ میں ان تمام کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو اب تک قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ورلڈکپ میں ایک بہترین کمبی نیشن کیساتھ جائیں اس لیے پاکستان کپ میں سب کی پرفارمنس پر نظر ہوگی، اگر کوئی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ملاتو اسے ضرور زیر غور لایاجائے گا،اس سے انداز ہ ہوجانا چاہیے کہ پاکستان کپ کی کتنی اہمیت ہے جبکہ ٹیموں کے انتخاب میں ان سب کرکٹرز کو سامنے رکھاگیاہے جو مختلف جگہ پرپرفارم کرتے آئے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 20:02:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :