جلدی وکٹیں نہ لینے کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا: شعیب ملک

ح*سیٹ ہو جانے والے کینگرو بیٹسمینوں کیخلاف اضافی سنگل دیئے :قومی کپتان

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:56

جلدی وکٹیں نہ لینے کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا: شعیب ملک
․ شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں ناکامی پر قومی کپتان شعیب ملک نے بالنگ کے دوران ابتدائی حملوں میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایرون فنچ اور شان مارش نے اننگز کو کنٹرول کرنے کے بعد اسے گہرائی تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے لیکن سیٹ ہو جانے والے کینگرو بیٹسمینوں کیخلاف اضافی سنگل دیئے گئے لہذا انہیں کچھ پہلوں پر بہتری درکار ہے۔

انہوں نے انجری سے نجات کے بعد کم بیک کرنے والے حارث سہیل کو سنچری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ پاکستانی بیٹنگ لائن میں بہتری کی نشاندہی ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک،صفر کی برتری حاصل کرلی ہی
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 20:56:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :