یوم پاکستان پولو کپ کا ٹائٹل لاہور گیریژن نے اپنے نام کر لیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:39

یوم پاکستان پولو کپ کا ٹائٹل لاہور گیریژن نے اپنے نام کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) یوم پاکستان پولو کپ کا ٹائٹل لاہور گیریژن نے اپنے نام کر لیا، مقابلے میں لاہور کنٹری کی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 7 گولز سے شکست کا سامنا رہا۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے پولو اینڈ کنٹری کلب میں پولو میچ کا اہتمام کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

۔

(جاری ہے)

نیٹ سائونڈابتدائی تین چکر تک مقابلہ چار ،چار گولز سے برابر رہا تاہم لاہور گیریژن نے آخری چکر میں یکے بعد دیگرے تین گولز کر کے مقابلہ اپنے نام کیا۔نیٹ سائونڈفاتح کھلاڑیوں نے جیت کو ٹیم کی مشترکہ کوشش قرار دیا۔سابق آرمی چیف جنرل (ر)جہانگیر کرامت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلوں بھی ہوئے جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ر)جہانگیر کرامت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہمارے لئے بہت اہم دن ہے ۔صدر پاکستان نے اپنی تقریر میں جو کہا وہ سب نے سن لیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ پوری قوم یوم پاکستان کو زبردست طریقے سے منا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 23:39:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :