دوسراون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت لیا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام4بجے شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 مارچ 2019 15:33

دوسراون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت لیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مارچ 2019ء) پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ،کینگروز نے پہلا مقابلہ 8وکٹوں سے جیتا تھا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائےگا۔

تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچز شارجہ، تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلوی سکواڈ میں ایرون فنچ(کپتان )، عثمان خواجہ، ہینڈسکومب، شان مارش، مارکس سٹوئنس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ 16 رکنی قومی سکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بھارت کو ہرا کر آئی ہے۔

وقت اشاعت : 24/03/2019 - 15:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :