وزیر اعظم کے وثرن کے تحت جلالپورجٹاں سمیت 16شہروں میں منی سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے، ندیم سرور

جلالپور جٹاں منی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر آئندہ برس جولائی تک4کڑوڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیگی،نشان حیدر فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب سے ڈی جی سپورٹ پنجاب کا خطاب

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

جلا لپور جٹاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کی روشنی اور انکے وژن کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ جولائی 2020تک صوبہ بھر میں 16 منی سپورٹس کمپلیکس بنائیگی۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ ندیم سرور نے جلا لپور جٹاں سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نشان حیدر فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جلالپورجٹاں کے منی سپورٹس کمپلیکس کا پراجیکٹ بھی انہی 16 پراجیکٹس میں سے ایک ہے جسکی تعمیر کیلئے 4کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں صوبہ بھر میں مجموعی طور پر مرحلہ وار 61 منی سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں نوجونوں کیلئے کھیلوں کے گرائونڈز کی فراہمی اور گراس روٹ لیول پر انڈر 14۔

انڈر 16اور انڈر 18تک کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ سال بعد پنجاب گیمز کی بحالی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جو تین سے چھ اپریل تک لاہور میں ہونے جا رہی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے نشان حیدر فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیز تقسیم کیں اور فاتح ٹیم کیلئے کٹس اور رنر اپ ٹیم کے لئے شرٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔

فٹبال ایونٹس کے انعقاد سے قبل انہوں نے جلاپورجٹاں کے شہریوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے بھی خطاب کیا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے نمائندہے موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو خوشخبری سنائی کہ 4کروڑ روپے کی لاگت سے آ ئندہ برس جون تک جلا لپور جٹاں سٹیڈیم کی تعمیر مکمل کی جائیگی جبکہ رواں برس جون تک ایک کروڑ روپے سے سٹیڈیم کی چار دیواری اور پویلین کی تعمیر مکمل کی جائیگی جبکہ کام آ ئندہ برس جون تک تین کروڑ روپے سے مکمل کیا جائیگا۔

منی سپورٹس کمپلیکس میں کر کٹ سٹیڈیم،اوپن باسکٹ بال،نیڈمنٹن اور سکواش کورٹس کے علاوہ ہ اوپن جم بھی بنایا جائیگا،جلالپورجٹاں کے شہریوں کی جانب سے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں اسلام آباد سے سینئر صحافی صوفیہارون سابق ناظم سجاد اقبال بٹ، کونسلر شیخ شاہد انور، کونسلر شاہد اسلم بٹ، کونسلر ملک الیاس، کونسلر راجہ منیر فیروز، ممتاز قانون دان منیر احمد جوئیہ ایڈووکیٹ، انجمن تاجران کے سابق صدر میر فہیم اور ممتاز سماجی شخصیت حاجی خالد ابراہیم، انجمن تاجران کے امیدوار محمد ایوب بٹ اور شیخ یاور۔

چوہدری امجد فاروق، چوہدری شفیق اللہ وڑائچ، ماسٹر اصغر کھوکھر، گل نواز باجوہ، کامران رشی، منیر احمد لون ،اسامہ اسلام بٹ بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 24/03/2019 - 21:35:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :