فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف بقیہ ون ڈے سیریز سے باہر

آل راﺅنڈر کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 مارچ 2019 22:01

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف بقیہ ون ڈے سیریز سے باہر
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مارچ 2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راﺅنڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشورے کے بعد کیا ہے اور اب آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچ کھیلنے والے فہیم اشرف پیر کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا کیونکہ پانچ فاسٹ باﺅلر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان،محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پہلے ہی اپنے اہم ترین کھلاڑیوں مستقل کپتان سرفراز احمد،فخر زمان،بابر اعظم، حسن علی اور شاداب خان کو آرام دیا ہوا ہے جب کہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔                                  

وقت اشاعت : 24/03/2019 - 22:01:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :