مکی آرتھر کنوئیں کے مینڈک ، انہیں چند کھلاڑیوں کے سواکچھ نظر نہیں آتا: سکندر بخت

سلیکٹرز دبئی میں گپیں مار رہے ہیں ، انضمام تو اپنے بھتیجے تک کو ریسٹ نہیں دے رہے:سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 مارچ 2019 12:03

مکی آرتھر کنوئیں کے مینڈک ، انہیں چند کھلاڑیوں کے سواکچھ نظر نہیں آتا: سکندر بخت
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہاہے کہ اس وقت ہمار ی ٹیم میں سپنر نہیں ہے ، اس لئے ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، یاسر شاہ صرف چار اوور کیلئے ٹھیک ہے لیکن جب اس کو لمبا کھلایا جاتا ہے تو وہ پھنس جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ایک فوری سپنر چاہئے۔نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ شعیب ملک کو ابھی فنشنگ کرنی نہیں آئی ، وہ اسی نوے میچ کھیل چکے ہیں، جب ہم بات کرتے ہیں تو پھر لوگ ہمارے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمار ی ٹیم میں سپنر نہیں ہے ، اس لئے ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، یاسر شاہ صرف چار اوورز کیلئے ٹھیک ہے لیکن جب اس کو لمبا کھلایا جاتا ہے تو وہ پھنس جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ایک فوری سپنر چاہئے ، سلیکٹر وہاں بیٹھے گپیں مار رہے ہیں ، اس وقت اگر پاکستانی ٹیم کو سات آٹھ وکٹوں سے شکست ہوتی ہے تو پھر کچھ نہیں سوائے شرمندگی کے ، اس وقت لوگ پاکستان پر ہنس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت انضمام اورمکی آرتھر مل کر ٹیم کو چلا رہے ہیں، مکی آرتھر کنوئیں کے مینڈک ہیں، ان کوسوائے چند کھلاڑیوں کے کچھ نظر نہیں آتا جبکہ انضمام تو اپنے بھتیجے تک کو ریسٹ نہیں دے رہے۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 12:03:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :