پی ایس ایل 4 کرپشن کے ناسور سے محفوظ رہا
گزشتہ برس شکوک کی زد میں آنے والا1کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بھی بن چکا
ذیشان مہتاب پیر 25 مارچ 2019 14:39
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) پی ایس ایل فور کے دوران کرپشن کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا جب کہ فرنچائزز نے بورڈ سے کسی مشکوک سرگرمی کی آفیشل شکایت نہیں کی۔2017ءمیں پی ایس ایل ٹو کے دوران سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد کئی کرکٹرز پابندیوں و جرمانوں کی زد میں آئے، اسکے بعد سے پی سی بی نے اینٹی کرپشن اقدامات سخت کر دیے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ رواں برس چوتھے ایڈیشن میں کسی ٹیم نے باضابطہ طور پر کوئی واقعہ رپورٹ نہیں کیا، اسی وجہ سے بورڈ ایونٹ کو کرپشن فری قرار دے رہا ہے۔رواں ایڈیشن کے دوران تمام ٹیموں کو ایک،ایک جبکہ الگ ہوٹل میں قیام کی وجہ سے لاہور قلندرزکو 2 انٹیگریٹی آفیسرز کا ساتھ حاصل تھا، پی سی بی کی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی مدد کی، ایونٹ میں پلیئرز پر کڑی نظر رکھی گئی،اسی لیے کسی سے مشکوک شخص کے رابطے جیسی کوئی بات رپورٹ نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس مشکوک قسم کی سرگرمیوں کو سابق بورڈ حکام سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے۔ایک فرنچائز نے اپنے کھلاڑی پرہی شکوک ظاہر کیے اور انٹیگریٹی آفیسر سے زبانی شکایت بھی کی تھی، اس وقت بورڈ کی اعلیٰ شخصیات کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا گیا، مگرکوئی نوٹس نہ لیا گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کھلاڑی اب قومی ٹیم کا بھی حصہ بن چکا ہے۔اسی طرح بعض بورڈ آفیشلز کے حوالے سے شکایات پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی، البتہ احسان مانی کے چیئرمین بننے سے اینٹی کرپشن کے حوالے سے معاملات میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 14:39:12
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے