کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں بچ جانےوالے 2بنگلہ دیشی کرکٹرز نے اپنی منگیتروں سے شادیاں کر لیں

آف سپنر مہدی حسن اور مستفیض الرحمان مسجد جانیوالی بس میں موجود تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 مارچ 2019 14:57

کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں بچ جانےوالے 2بنگلہ دیشی کرکٹرز نے اپنی منگیتروں سے شادیاں کر لیں
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر سفید فام آسٹریلوی دہشت گرد کی جانب سے کیے گئے حملے میں بچ جانے والے 2بنگلہ دیشی کرکٹرز نے واپس بنگلہ دیش پہنچتے ہی اپنی منگیتروں کے ساتھ شادیاں کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کرکٹرز آف سپنر مہدی حسن اور لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر مستفیض الرحمان ہیں جو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔

ٹیم کے کچھ کھلاڑی بس میں سوار ہو کر اسی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے جا رہے تھے جس پر حملہ ہوا۔ تاہم ان کے مسجد پہنچنے سے پہلے ہی وہاں حملہ ہو گیا اور وہ خوش قسمتی سے بچ گئے۔رپورٹ کے مطابق بس میں سوار یہ کرکٹرز مسجد سے کچھ فاصلے پر ہی تھے۔ بعد میں انہوں نے مسجد کے شہداءاور زخمیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

(جاری ہے)

آف سپنر مہدی اپنی منگیتر رابعہ اختر پریتی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی شادی کی تقریب بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں ہوئی۔

دوسری طرف مستفیض الرحمان کی شادی ان کی کزن اور منگیتر صائمہ پروین شیمو سے ہوئی جو سائیکالوجی کی طالب علم ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ان شادیوں کی پلاننگ انتہائی جلدی میں محض 2سے3دن میں کی گئیں اور صرف قریبی عزیزوں اور دوستوں نے ان دونوں کرکٹرز کی شادیوں میں شرکت کی۔
کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں بچ جانےوالے 2بنگلہ دیشی کرکٹرز نے اپنی منگیتروں سے شادیاں کر لیں
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 14:57:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :