راشد لطیف نے محمد عامر کو”کھڈے لائن‘ ‘ لگانے کی تجویز دیدی
ملک میں محمد عامر کے متبادل باﺅلرز کی کمی نہیں:سابق کپتان
ذیشان مہتاب پیر 25 مارچ 2019 16:48
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے بہترین وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ملک میں محمد عامر کے متبادل بہترین باﺅلرز کی کوئی کمی نہیں جن کو قومی ٹیم میں منتخب ہی نہیں کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے بائیں ہاتھ کے پیسر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے جیسے قاتلانہ باﺅلر نہیں رہے اور ان کی حالیہ کارکردگی معیار سے کہیں کمتر ہے جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی2017ءکے بعد اپنی بہترین فارم میں نظر نہیں آسکے۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ 26 سالہ فاسٹ باﺅلر کی بال سوئنگ کرنے کی اہلیت ناپید ہو چکی جو ان کے انٹرنیشنل کرکٹ میں زوال کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے لہٰذا انہیں جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹیم میں منتخب ہی نہیں کرنا چاہئے تھا جہاں وہ بطور باﺅلر بری طرح فلاپ ہو گئے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ملک میں لاتعداد ایسے نوجوان فاسٹ باﺅلر موجود ہیں جو جدوجہد میں مبتلا محمد عامر کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر بائیں ہاتھ کے پیسر نے جلد ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش نہ کی تو ان کی گیندوں سے سوئنگ کے بعد رفتار بھی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ نوجوان پیسر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جا کر اپنے پیس اور سوئنگ پر کام کرنا چاہئے کیونکہ انہیں اس کی اشد ضرورت ہے اور اگر وہ اس بارے میں غور نہیں کرتے تو پھر پاکستان میں ایسے باﺅلرز کی کمی نہیں جو ان کی جگہ باآسانی سنبھال سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 16:48:46
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان