کرکٹ بورڈ کے نظام میں بھی تبدیلی لارہے ہیں، علاقائی کرکٹ کو فروغ دیں گے، وزیر اعظم

پیر 25 مارچ 2019 18:05

کرکٹ بورڈ کے نظام میں بھی تبدیلی لارہے ہیں، علاقائی کرکٹ کو فروغ دیں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے نظام میں بھی تبدیلی لارہے ہیں، علاقائی کرکٹ کو فروغ دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ میں نظام کو مکمل طور پر تبدیل کررہے ہیں، اسپورٹس بورڈ بھرتی سینٹر بنا ہوا تھا، کرکٹ بورڈ کے نظام میں بھی تبدیلی لارہے ہیں، علاقائی کرکٹ کو فروغ دیں گے۔

ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ علاقائی کرکٹ کی ترقی کا بڑی دیر سے کہہ ر ہا تھا جب علاقے کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہیں تو دلچسپی بڑھتی ہے ، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا نظام درست نہیں ہے مجھے احسان مانی سے ملنے کا موقع نہیں ملا معلوم نہیں وہ کیسا نظام لیکر آئے ہیں لیکن میں کہتا ہوں جب شہرو ں کی ٹیمیں بنیں گی اور ان کے درمیان میچ ہونگے تو بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی ٹیم میں وہاں کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا لیکن جب ٹیم وہاں گئی تو لوگوں نے والہانہ استقبال کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایک ایمپلائی ایجنسی بنا ہوا تھا ، سارا بجٹ تنخواہوں پر خرچ ہوجاتا تھا ،21کروڑ کی آبادی ہے اور اولمپکس میں کوئی کھلاڑی کوالیفائی کر کے وہاں نہیں جاتا ، بس وائلڈ کارڈ انٹری ملتی ہے اور آفیشل وہاں جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 18:05:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :