آئوٹ یا ناٹ آ ئوٹ آئی سی سی نے دلچسپ جواب دے دیا

بلے باز اسوقت بھی آٹ ہوتا ہے جب کوئی وکٹ زمین سے اکھڑ جائے لیکن بیلز باقی وکٹوں کے اوپر موجود ہوں:آئی سی سی

پیر 25 مارچ 2019 21:00

آئوٹ یا ناٹ آ ئوٹ آئی سی سی نے دلچسپ جواب دے دیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) کرکٹ میں عمومی طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ اگر گیند وکٹوں کو چھولے لیکن بیلز نہ گریں تو آٹ نہیں ہوتا لیکن اگر بیلز نہ گریںاور وکٹ اکھڑ جائے تو پھر آٹ ہوگا یا نہیں یہ وہ سوال ہے جو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کو ایک کرکٹ فین کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر موصول ہوا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق انہیں ٹیپ بال کرکٹ میچ کی ایک دلچسپ تصویر موصول ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیان کی وکٹ گری ہوئی ہے لیکن بیلز ابھی تک باقی کی دونوں وکٹوں پر جمی ہوئی ہیں۔

آئی سی سی سے اس صورت میں آٹ یا ناٹ آٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انتظامیہ نے قوانین کا جائزہ لینے کے بعد اسے آٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی کے قانون 29.1.1. کے مطابق اس وقت آٹ قرار پاتا ہے جب ایک بیل مکمل طور پر وکٹوں کے اوپر سے ہٹ جاتی ہے ، بلے باز اس وقت بھی آٹ قرار پاتا ہے جب کوئی وکٹ زمین سے اکھڑ جائے لیکن بیلز باقی وکٹوں کے اوپر ہی موجود ہوں۔یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو اسی طرح کی تصاویر موصول ہوتی رہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 21:00:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :