پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوشش میں بھارتیوں کی آئی پی ایل متنازعہ ہوگئی

روی چندرن ایشوین کی گری ہوئی حرکت نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو غصہ چڑھا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 مارچ 2019 13:52

پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوشش میں بھارتیوں کی آئی پی ایل متنازعہ ہوگئی
موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مارچ 2019ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ناکام بنانے والے بھارتیوں کی اپنی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے اور بھارتی آف سپنرروی چندرن ایشون کی میچ کے دوران کی گئی ’ مین کیڈ‘ حرکت کو انتہائی گھٹیا قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوورز کے دوران 1 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا چکی تھی۔

روی چندرن ایشون اپنا آخری اوور کرانے آئے تو پانچویں گیند کرانے کیلئے جیسے ہی وکٹیں کراس کیں، جوز بٹلر بھی کریز سے نکل گئے مگر ایشون نے گیند پھینکنے کی بجائے انکے کریز سے باہر نکلنے کا انتظار کرنے کے بعد انہیں رن آﺅٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایشون اور بٹلر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر امپائر نے بیچ بچاﺅ کرایا اور ایشون آئی پی ایل کی تاریخ میں ’مین کیڈ‘ کا گھٹیا عمل دہرانے والے پہلے باﺅلر بن گئے۔

اگرچہ کرکٹ قوانین میں اس بات کی اجازت ہے مگر اخلاقی طور پر اس حرکت کو برا سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سابق آسٹریلین کرکٹر شین وارن بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”بطور کپتان اور شخصیت مجھے ایشون سے سخت مایوسی ہوئی ہے، آئی پی ایل ٹیم کا ہر کپتان ’کھیل کی روح‘ کے مطابق کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کرتا ہے۔

روی ایشون گیند کرانے کا ارادہ ہیں نہیں رکھتا تھا لہٰذا اسے ڈیڈ بال قرار دینا چاہئے تھا، اب یہ تم پر ہے بی سی سی آئی، آئی پی ایل کیلئے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے“۔
شین وارن نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ”ایک ٹیم کے کپتان ہونے کی حیثیت سے آپ وہ معیار طے کرتے ہیں جس کے مطابق آپ کی ٹیم کھیلنا چاہتی ہے اور جس کیلئے ٹیم مقابلہ کرے گی!اس طرح کی شرمناک اور گھٹیا حرکت کیوں کرتے ہو جیسا کہ آج کے میچ میں کی گئی؟ تمہیں اپنے آپ میں رہنا چاہئے اور ہاں مسٹر ایشون! تمہاری اطلاع کیلئے عرض ہے کہ معافی مانگنے کا وقت گزر گیا، تمہیں ہمیشہ اس گھٹیا حرکت کیلئے یاد رکھا جائےگا“۔
وقت اشاعت : 26/03/2019 - 13:52:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :