ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ورلڈ کپ تک گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار

بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن بدستورقائم، ٹاپ 10 باﺅلرز میں سے 3 پاکستانی موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 مارچ 2019 14:31

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ورلڈ کپ تک گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مارچ 2019ء) ٹی ٹونٹی میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے جب کہ بیٹنگ میں بابر اعظم بھی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ٹاپ پر پاکستان کی حکمرانی کو ورلڈ کپ 2019ءتک کوئی خطرہ نہیں، اسے قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر زمان کا نواں نمبر ہے۔

جنوبی افریقی اوپنر ریزا ہینڈرکس ایک ساتھ 26 درجے کی جست لگا کر 15 ویں نمبر پر براجمان ہوچکے ہیں،جین پال ڈومنی 7 درجہ بہتری سے 32، وان ڈیر ڈوسین 33 درجے ترقی پاکر 41 اور نروشن ڈیکویلا 19 درجہ بہتری سے 78 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔باﺅلنگ چارٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف بالترتیب دوسرے، چوتھے اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی کرکٹر اینڈل فیلکوایو 14 درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تبریز شمسی کو 41 درجے کی چھلانگ نے 35 ویں نمبر پررسائی دلائی،آل راﺅنڈرز میں ٹاپ پوزیشن گلین میکسویل کے پاس جبکہ بنگلہ دیشی شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اپنے ملک میں سری لنکا کے خلاف تین ٹونٹی 20 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا، البتہ اس کی پانچویں پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تاہم پوائنٹس آسٹریلیا کے برابر 120 ہوچکے، اعشاریائی فرق کی وجہ سے وہ کینگروز سے پیچھے ہے۔ اسی طرح سری لنکا کو 2 پوائنٹس کی کٹوتی برداشت کرنا پڑی مگر نویں پوزیشن محفوظ رہی۔ 
وقت اشاعت : 26/03/2019 - 14:31:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :