ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 اپریل سے کرانے کا اعلان

منگل 26 مارچ 2019 22:59

ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 اپریل سے کرانے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 اپریل سے کرانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 2 مئی تک یہ چیمپئن شپ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، ڈیپارٹمنٹل قومی ہاکی چیمپئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے،اس حوالے سے متعلقہ ایسوسی ایشنز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خطوط لکھ دیئے ہیں۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ کامیاب چیمپئن شپ ثابت ہوگی،جس سے نیا ٹیلنٹ ابھرے گا۔
وقت اشاعت : 26/03/2019 - 22:59:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :