اگلے سال سے پی ایس ایل کے میچز نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں بھی کروائے جائیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

بدھ 27 مارچ 2019 00:03

اگلے سال سے پی ایس ایل کے میچز نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں بھی کروائے جائیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے اور اگلے سال سے پی ایس ایل کے میچز نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں بھی کروائے جائیں گے اس کہ لئے چیئرمیں پی سی بی کو بھی کہا گیا ہے۔ یہ بات انہوںنے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر سندھ کے افسران کے اعزاز میں دی گئے عشائیہ میں کھی۔

عشائیہ میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب، میئرکراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی، آئی جی سندھ سید کلیم امام، ایئر وائیس مارشل، وائیس ایڈمرل، سیکریٹری داخلہ سندھ، سیکریٹری اطلاعات سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال پی ایس کا فائنل کامیابی سے کیا اس سال 8 میچز کی کامیاب میزبانی کی ہے جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال میں مدد ملے گی۔

انہوںنے کہا کہ کراچی انتظامیہ، پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون لاگو کرنے والے اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈر نے مل کر پی ایس کو کامیاب کیا۔ عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں پی ایس کے 8 میچز کروانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور وزیر اعلی سندھ کی ہدایات پر تمام اداروں نے کم وقت میں تمام انتظامات مکمل کئے۔

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد میں کراچی انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کا اہم کردار تھا۔آج ہی کے دن پاکستان نے 92 کا ورڈ کپ جیتا تھا اور آج ہی ہم پی ایس ایل کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ شہر کا امن بحال ہوا ہے کراچی کو اب کرکٹ سٹی کہا جاتا ہے۔ پی ایس ایل کے کامیابی کہ بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ صوبائی وزیر برائے بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے باوجود کسی شہری نے شکایت نہیں کی اور میڈیا کا کردار بھی قابل تعریف رہا۔
وقت اشاعت : 27/03/2019 - 00:03:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :