کلدیپ یادو نے پاکستان کو ورلڈ کپ2019ءکےلئے اپنی پسندیدہ ٹیموں میں شامل کرلیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنسز دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ بھی ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرےگی:سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 مارچ 2019 14:20

کلدیپ یادو نے پاکستان کو ورلڈ کپ2019ءکےلئے اپنی پسندیدہ ٹیموں میں شامل کرلیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ 2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم چائنا مین سپنر کلدیپ یادو نے پاکستان کو ورلڈ کپ2019ءکے لیے اپنی پسندیدہ ٹیموں میں شامل کرلیا ہے ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب بھی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کررہی ہے تاہم دیگر ٹیمیں گرین شرٹس کوہلکا نہیں لے رہی ہیں۔کلدیپ یادو اس وقت بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے چند اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اورانہوں نے پاکستان کو بھی ورلڈ کپ جیتنے کے امیداواروں میں شامل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

24سالہ کلدیپ یادو کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم یہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے،ہمارے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی کافی مضبوط ہیں تاہم ان کے خیال میں انگلش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ دیگر ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے اور انہیں ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہوگا۔ کلدیپ یادو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنسز دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ بھی ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گی ،ان کے خیال میں اس ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھارت کو برابر کا ٹکر دیں گی۔                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 27/03/2019 - 14:20:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :