یوم پاکستان راولپنڈی ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چمپئن شپ 31 مارچ کو ہوگی

جمعرات 28 مارچ 2019 15:11

یوم پاکستان راولپنڈی ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چمپئن شپ 31 مارچ کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2019ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یوم پاکستان راولپنڈی ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چمپئن شپ 31 مارچ کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی، راولپنڈی ڈویڑنل کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمران علی نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیںاور چمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 45 کلوگرام ، 49 کلوگرام،53 کلوگرام، 57کلوگرام، 61کلوگرام،65کلوگرام ، 69کلوگرام اور پلس 69کلوگرام مقابلے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے باکسرز بھی خصوصی طور پر نمائشی مقابلوں میں حصہ لیں گے اور چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی-
وقت اشاعت : 28/03/2019 - 15:11:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :