شین واٹسن نے بھارتی پروگرام میں کہا کہ پی ایس ایل نے مجھے آئی پی ایل کھیلنے میں مدد دی :ندیم عمر

واٹسن گراﺅنڈ کا چکر لگاتے ہوئے لوگوں میں گھل مل گئے:مالک کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 مارچ 2019 14:23

شین واٹسن نے بھارتی پروگرام میں کہا کہ پی ایس ایل نے مجھے آئی پی ایل کھیلنے میں مدد دی :ندیم عمر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ 2019ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے تاہم اس کے بعد کوئٹہ کی ٹیم ٹرافی کے ساتھ کوئٹہ پہنچی جہاں شائقین کرکٹ نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔کوئٹہ کی کامیابی کے بعد کئی پروقار تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ٹیم کو مبارک باد دی گئی اور سراہا گیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد ، مالک ندیم عمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے زبردست انکشافات بھی کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہاہے کہ شین واٹسن خود پاکستان آنا چاہتے تھے اور جب وہ آگئے تو ہیرو بن کر گئے ہیں اور انہوں نے کل ایک پروگرام میں بھی کہہ دیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے مجھے آئی پی ایل کھیلنے کیلئے مدد دی ہے۔

(جاری ہے)

ندیم عمرکا کہناتھا کہ شین واٹسن کو ہم کراچی میں دو تین جگہوں پرلے کر گئے ہیں ،انہیں مزار قائد کے قریب ہمیں سپانسر کرتے ہیں وہ رہتے ہیں ،شین واٹسن کو وہاں بھی لے کر گئے اور اس کے بعد ہم انہیں ڈنر کیلئے بھی باہر لے کر گئے اور بہت انجوائے کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کا کہناتھا کہ جب ہم پی ایس ایل جیتنے کے بعد گراﺅنڈ کا چکر لگا رہے تھے تو عوام ان کا نام لے رہی تھی جبکہ ان کو سکیورٹی نے منع کیا تھا کہ قریب مت جائیں لیکن وہ گئے اور انہوں نے لوگوں سے ہاتھ بھی ملایا اور باتیں بھی کیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2019 - 14:23:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :