یاسر شاہ کی بالنگ میں بہت بڑی تکنیکی خرابی ہے ، عامر سہیل

ابھی تک اسے یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ آپ کو کرنا کیا ہے ،کرکٹ ٹیم انتظامیہ کو پتہ ہونا چائے تھا کہ ان کی ضروریات کیا ہیں،سابق کرکٹر

جمعرات 28 مارچ 2019 19:34

یاسر شاہ کی بالنگ میں بہت بڑی تکنیکی خرابی ہے ، عامر سہیل
ٖلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2019ء) مایہ ناز سابق بلے باز عامر سہیل نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کی بالنگ میں بہت بڑی تکنیکی خرابی ہے اور ابھی تک اسے یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ آپ کو کرنا کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ کرکٹ بورڈ انتظامیہ اور ٹیم انتظامیہ کو تھوڑی دیر کیلئے علیحدہ کر کے بات کریں تو کرکٹ ٹیم انتظامیہ کو پتہ ہونا چائے تھا کہ ان کی ضروریات کیا ہیں۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹی 20 کھیلتے آ رہے ہیں اور ان کی بالنگ میں بہت بڑی تکنیکی خرابی ہے جبکہ انہیں ابھی تک یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آپ نے کرنا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک تو سوچ ہی واضح نہیں ہو پا رہی کہ یہ کرنا کیا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر فخر زمان واپس آئیں گے تو آپ کو یہ دیکھنا ہو گا کہ ان کیساتھ امام الحق اور شان مسعود میں سے اوپننگ کون کرے گا جبکہ تیسرے نمبر پر انتہائی تگڑا کھلاڑی چاہئے جو جلد وکٹ گر جانے کی صورت میں اچھی کرکٹنگ شاٹس کھیل کر ٹیم کو مومینٹم دے سکے۔
وقت اشاعت : 28/03/2019 - 19:34:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :