آئی پی ایل،آندرے رسل نے ایشون کو”سپورٹس مین سپرٹ“ کا سبق پڑھا دیا

موقع ملنے کے باوجود نان سٹرائیکر کو ”مینکڈ“ آﺅٹ نہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 مارچ 2019 13:22

آئی پی ایل،آندرے رسل نے ایشون کو”سپورٹس مین سپرٹ“ کا سبق پڑھا دیا
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ 2019ء) آئی پی ایل میں مانکیڈ کا معاملہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا۔کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرزکے آندرے رسل جس وقت گیند کررہے ہیں، تب کنگز الیون پنجاب کے نان سٹرائیکر بیٹسمین میانک اگروال کریز سے کئی انچ تک باہر نکلے ہوئے تھے ،اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر اشوک چوپڑا نے کہا کہ رسل کی جانب سے موقع ضائع کردیا گیا، باﺅلرز نان سٹرائیکرز پر نظر رکھیں اور22 یارڈ کی پچ کو 20 یارڈ کا بنانے کی اجازت نہیں دیں۔بعض کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ رسل نے موقع ہونے کے باوجود اگروال کو ”مینکڈ‘ ‘ آﺅٹ نہ کرکے ایشون کو ”سپورٹس مین سپرٹ“ کا سبق پڑھایا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوورز کے دوران 1 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا چکی تھی۔

روی چندرن ایشوین اپنا آخری اوور کرانے آئے تو پانچویں گیند کرانے کیلئے جیسے ہی وکٹیں کراس کیں، جوز بٹلر بھی کریز سے نکل گئے مگر ایشوین نے گیند پھینکنے کی بجائے انہیں رن آﺅٹ کر دیا۔اس موقع پر ایشوین اور بٹلر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر امپائر نے بیچ بچاﺅ کرایا اور آئی پی ایل کی تاریخ میں ’مینکڈ‘ کا گھٹیا عمل دہرانے والے پہلے باﺅلر بن گئے، اگرچہ کرکٹ قوانین میں اس بات کی اجازت ہے مگر اخلاقی طور پر اس حرکت کو برا سمجھا جاتا ہے ۔
وقت اشاعت : 29/03/2019 - 13:22:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :