چوتھاون ڈے،شعیب ملک آج کا میچ نہیں کھیلیں گے

آل راﺅنڈر عماد وسیم گرین شرٹس کی کپتانی کریں گے ،سعد علی ڈیبیو کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 مارچ 2019 13:53

چوتھاون ڈے،شعیب ملک آج کا میچ نہیں کھیلیں گے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ 2019ء) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چو تھے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کے لیے انتہائی بری خبر آگئی ۔ اس سیریز کے لیے بنائے گئے کپتان شعیب ملک زخمی ہونے کے باعث آج کا میچ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ عماد وسیم آج قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی جگہ سعد علی کو ون ڈے کیپ دی جائیگی ۔

عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو سیریز میں 3-0کی فیصلہ برتری حاصل ہے ،کینگروز نے پہلا اور دوسرامقابلہ 8،8وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ تیسرے میچ میں80رنزسے کامیابی حاصل کی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائےگا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچز شارجہ میں کھیلے گئے، تیسرا میچ ابوظہبی میں کھیلا گیا جب کہ چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی سکواڈ میں ایرون فنچ(کپتان )، عثمان خواجہ، ہینڈسکومب، شان مارش، مارکس سٹوئنس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ 16 رکنی قومی سکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بھارت کو ہرا کر آئی ہے۔
وقت اشاعت : 29/03/2019 - 13:53:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :