ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،جب تک فٹ ہوں، ذمہ داری نبھاتا رہوں گا: علیم ڈار

انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میرا پانچواں عالمی کپ ہوگا:مایہ ناز امپائر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 مارچ 2019 18:36

ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،جب تک فٹ ہوں، ذمہ داری نبھاتا رہوں گا: علیم ڈار
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ 2019ء) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جب تک فٹ ہوں، ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ایل سی سی اے میں شیڈول قومی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے علیم ڈار کا کہنا تھا کہ سابق آئی سی سی امپائر سٹیو بکنر کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے میرے 3 میچ باقی ہیں،رواں سال مئی سے انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میرا پانچواں عالمی کپ ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے اب تک 366 بین الاقوامی میچز (125ٹیسٹ،198ون ڈے ،43ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل)میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔50سالہ علیم ڈار نے اپنے امپائرنگ کیریئر کا انٹرنیشنل ڈیبیو 2000 ءمیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے کیا اور 19 سالہ انٹر نیشنل کیریئر میں وہ لگاتار تین سال 2009ء، 2010 ءاور 2011 ءمیں آئی سی سی کے بہترین امپائر قرار پائے تھے۔پاکستانی امپائر کے علاوہ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن 331، ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر اور نیوزی لینڈ کے بلی باﺅڈن 309 ،309انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز رکھتے ہیں۔ 
                                      
وقت اشاعت : 29/03/2019 - 18:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :