پاکستان میں ہاکی سمیت متعدد کھیل تباہی کی جانب گامزن ہیں، اگر انفرا اسٹریکچر کو بہتر نہ بنایا گیا تو دیگر گیمز کی طرح کرکٹ بھی تباہ ہوجائے گی، ڈاکٹرجنیدعلی شاہ

پیر 1 اپریل 2019 14:25

پاکستان میں ہاکی سمیت متعدد کھیل تباہی کی جانب گامزن ہیں، اگر انفرا اسٹریکچر کو بہتر نہ بنایا گیا تو دیگر گیمز کی طرح کرکٹ بھی تباہ ہوجائے گی، ڈاکٹرجنیدعلی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) سندھ کے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی سمیت متعدد کھیل تباہی کی جانب گامزن ہیں، اگر انفرا اسٹریکچر کو بہتر نہ بنایا گیا اور فوری اقدامات نہ کئے گے تو دیگر گیمز کی طرح کرکٹ بھی تباہ ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب نیشنل اسٹیڈیم میں اسلم میموریل ہال میں تیسری عیسیٰ لیب چیمپین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بحثیت مہمان خصوصی کیا۔

اس موقع پر کراچی برج ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر منہاس اے قدوائی، عیسیٰ لیب کے جی ایم مارکیٹنگ ڈاکٹر شیخ ایم تنویر، ڈاکٹر صائمہ، کوآرڈی نیٹر مس عاکفہ احمد، فیضان احمد، حاجی غلام محمد خان، ارشد خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ برج ایک انٹرنیشنل کھیل ہے لیکن بدقسمتی سے دیگر کھیلوں کی طرح اسے بھی پذیرائی حاصل نہیں ہے تاہم انھوں نے اعلان کیا کہ آئندہ سال وہ برج ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرلیں گے۔

انھوں نے عیسیٰ لیب کے روح رواں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ جس طرح کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے دیگر اداروں کو بھی اسکی تقلید کرنا چاہئے۔ عیسیٰ لیب کے جی ایم مارکیٹنگ ڈاکٹر شیخ ایم تنویرنے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیںگے۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فرحان عیسی کی خواہش ہے کہ صحت مند سرگرمیوںکی تشکیل کے لئے کھلاڑیوں کو ذیادہ سے ذیادہ مثبت سرگرمیاں میں مصروف رکھا جائے۔

ڈاکٹر منہاس اے قدوائی نے عیسیٰ لیب کی جانب ست ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ توقع سے زیادہ ہمارا ایونٹ کامیاب رہا۔ بعد ازاں ایونٹ میں پہلی پوزیشن کے حقدار انور قزلباش اور انیس الرحمن کو ٹرافی کے ساتھ کیش پرائز بھی دیا گیا۔
وقت اشاعت : 01/04/2019 - 14:25:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :