آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار

آسٹریلیا پانچوں میچ جیت کر بھی 5ویں پوزیشن پر موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اپریل 2019 15:03

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے۔آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شکست دی اور لیکن اس سے ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی براجمان ہے۔

ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انڈیا 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 112 پوائنٹس ہی کے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے کلین سویپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر چلی گئی لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش90پوائنٹس کےساتھ ساتویں، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز76،76پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں اور نویں،افغانستان64پوائنٹس لیکر دسویں،زمبابوے52پوائنٹس کےساتھ گیارہویں،آئر لینڈ43پوائنٹس کے ساتھ بارہویں، سکاٹ لینڈ33پوائنٹس لیکر تیرہویں، متحدہ عرب امارات اور نیپال 15،15پوائنٹس کےساتھ بالترتیب چودہویں اور پندر ہویں جبکہ ہالینڈ کی کرکٹ ٹیم8پوائنٹس کے ساتھ سولہویں پوزیشن پر موجود ہیں۔           
وقت اشاعت : 01/04/2019 - 15:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :