پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی46سالہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا

گرین شرٹس پہلی بار اپنی 5میچز کی ہوم سیریز میں کلین سویپ کی خفت سے دوچار ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اپریل 2019 16:37

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی46سالہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کی خفت سے دوچار ہونے کے ساتھ ہی اپنی46سالہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا۔سیریز کے پہلے دو میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی اور دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

تیسرے میں کینگروز نے پاکستان کو 80 رنز سے ہرایا اور چوتھے میچ میں قومی ٹیم جیت سے صرف 6سکور دور رہ گئی۔ پانچویں میچ میں گرین شرٹس کو صرف 20 سکور سے مات ہوئی۔یہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب اسے اپنی 5میچز کی ہوم سیریز میں کلین سویپ کی خفت سے دوچار ہونا پڑا ۔

(جاری ہے)

84-1983ءمیں بھارتی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی تھی،02-2001ءمیں زمبابوے کو انگلینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ کی خفت بھگتنا پڑی،03-2002ءمیں پاکستان نے زمبابوے کو اس کے ہوم گراﺅنڈ پر وائٹ واش کیا،2004ءمیں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف0-5سے کامیابی حاصل کی،05-2004ءمیں ہی آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سویپ کیا،2005ءمیں ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے خلاف0-5کی خفت سے دوچار ہونا پڑا،2005ءمیں انگلینڈ کو سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش شکست ہوئی،2008ءمیں ویسٹ انڈیزکو آسٹریلیا نے0-5سے ہرایا ،09-2008ءمیں زمبابوے کو سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپ شکست ہوئی،09-2008ءمیں ہی کینیا نے زمبابوے کووائٹ واش کیا ،2010ءمیں ویسٹ انڈیزکو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا،2013ءمیں بھارت نے زمبابوے کو 0-5سے ہرایا،2017ءمیں سری لنکا کو اپنے ہوم گراﺅنڈ پر بھارت کے ہاتھوں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا،2018ءمیں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ان کے میدانوں پر سیریز5-0سے جیتی ۔


وقت اشاعت : 01/04/2019 - 16:37:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :