نئی و ن ڈے رینکنگ،حارث سہیل اور محمد رضوان کو عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا

کپتان عماد وسیم بھی ترقی کی سیڑھیاں چڑھ گئے،بابر اعظم سیریز نہ کھیلنے کے باعث تنزلی کا شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اپریل 2019 17:38

نئی و ن ڈے رینکنگ،حارث سہیل اور محمد رضوان کو عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں حارث سہیل اور محمد رضوان کو عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا،کپتان عماد وسیم بھی ترقی کی سیڑھیاں چڑھ گئے،بابر اعظم سیریز نہ کھیلنے کے باعث تنزلی کا شکار ہوگئے، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست میں آگئے ہیں۔

32سالہ فنچ نے پاکستان کے خلاف سیریز میں112.75کی اوسط سے451رنز سکور کیے جس کے بعد وہ12درجے ترقی کے ساتھ9ویں پوزیشن پر آگئے ۔فنچ کے اوپننگ پارٹنر عثمان خواجہ نے سیریز میں272رنز سکور کرکے6درجے ترقی کے ساتھ19ویں پوزیشن سنبھال لی ہے،گلین میکسویل 258رنز بنا کر33ویں سے23ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں،شان مارش182رنز سکورکرکے 47ویں سے44ویںپوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کینگرو باﺅلرز میں ایڈم زامپا(49ویں سے45ویں پوزیشن)،نیتھن کورٹنائل(60ویں سے49ویں پوزیشن) اور جائے رچرڈسن(47ویں سے38ویں پوزیشن) ترقی پانے والے کھلاڑی ہیں ۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم سیریز میں141رنز بنا کر 84ویں سے68ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ باﺅلرز کی فہرست میں وہ3وکٹیں لیکر7درجے ترقی پاکر37ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں،انہوں نے آل راﺅنڈرز کی فہرست میں10درجے ترقی کے ساتھ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کے ساتھ چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

ترقی پانے والے دیگر پاکستانی بلے بازوںمیں حارث سہیل(81ویں سے58ویں پوزیشن) اور محمد رضوان(146ویں سے101ویں پوزیشن) شامل ہیں،سیریز نہ کھیلنے والے بابر اعظم2درجے تنزلی کے بعد7ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔باﺅلرز کی فہرست میں یاسر شاہ(66ویں سے62ویں پوزیشن)، عثمان خان شنواری(94ویں سے63ویں پوزیشن) اور فہیم اشرف(79ویں سے70ویں پوزیشن) نے ترقی پائی ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2019 - 17:38:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :