عمراکمل نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی،ورلڈ کپ میں شرکت کے دروازے بند

ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر نائٹ کلب جاپہنچے، مینجمنٹ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہ کرنیکی درخواست کریگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اپریل 2019 18:55

عمراکمل نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی،ورلڈ کپ میں شرکت کے دروازے بند
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2019ء) قومی ٹیم کے ”بگڑے بچے“ عمر اکمل نے خود ہی اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی،ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر نائٹ کلب جانے پر ورلڈ کپ 2019ءکے سکواڈ میں جگہ بنانے کے تمام دروازے بن ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو ایک طرف لگاتار شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تو دوسری طرف عمر اکمل کی موج مستیاں جاری رہیں ، عمر اکمل چوتھے ون ڈ ے کے بعد متحدہ عرب امارات کے نائٹ کلب میں مزے کرتے رہے ، اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں وہ نائٹ کلب میں موج مستیاں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر نائٹ کلب گئے تھے جس کے بعد اب ٹیم مینجمنٹ قومی سلیکٹرز سے درخواست کریگی کہ عمر اکمل کو ورلڈ کپ 2019ءکے سکواڈ میں شامل نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمر اکمل ڈانس پارٹیوں میں جاتے رہے ہیں۔ 2015ءمیں حیدر آباد پولیس نے نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے انھیں کلین چٹ دیدی تھی۔

عمر اکمل پر الزام تھا کہ انہوں نے حیدر آباد کے ایک نائٹ کلب میں ناصرف شرکت کی بلکہ قابل اعتراض حرکتیں بھی کی تھیں جس کے بعد پولیس نے ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھاتاہم پولیس نے اپنی تحقیقات سے پی سی بی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائٹ کلب واقعے میں عمر اکمل کی شمولیت کے کوئی ثبوت نہیں مل سکے ہیں۔اس حوالے سے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے معاملات میں نہ الجھائیں، مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ایسی باتوں سے میری فیملی ڈسٹرب ہوتی ہے، ڈانس پارٹی معاملے پر کچھ نہیں بتا سکتا،حیدر آباد واقعہ غلط ہے۔ 
عمراکمل نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی،ورلڈ کپ میں شرکت کے دروازے بند
وقت اشاعت : 01/04/2019 - 18:55:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :