محمد عرفان ،انضمام الحق کی ”گڈ بکس“ میں شامل ہونے کے خواہاں

پرفارمنس پیش کرتا آرہا ہوں، پاکستان کپ میں بھی سلیکٹرز کو متاثر کرنا چاہوں گا: فاسٹ باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 اپریل 2019 16:59

محمد عرفان ،انضمام الحق کی ”گڈ بکس“ میں شامل ہونے کے خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2019ء) قومی فاسٹ باﺅلرمحمد عرفان کی نگاہیں انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ پرمرکوز ہیں،طویل القامت پیسر کا کہنا ہے کہ میں کافی دیرسے اچھی پرفارمنس پیش کررہا ہوں، پاکستان ون ڈے کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں گفتگوک کرتے ہوئے 36سالہ محمد عرفان کاکہنا تھا کہ میرا کام گراﺅنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہے، سلیکشن کا فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔

عرفان نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم جس طرح کھیلتی آرہی ہے، امید ہے پلیئرز انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گے،گرین شرٹس نے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کیا تو پاکستان ضرور ورلڈ کپ جیت کر آئےگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا سے سیریز میں ناکامی پر انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے عمدہ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ، نئے پلیئرز کوبھی چانس دیا گیا، عابد علی کو موقع ملااور اس نے یہ ثابت کیا کہ اگر آپ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے تو آپکے اعتماد میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ محمد عرفان چار ٹیسٹ ،60 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی میچزمیں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔انھوں نے اپنا آخری ون ڈے یکم ستمبر 2016 ءکو انگلینڈ کے خلاف لیڈزمیں کھیلا تھا، اس میچ میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو 4و کٹ سے ہرایا تھا تاہم عرفان نے صرف 26 رنز دیکر 2 وکٹیں لی تھیں۔
وقت اشاعت : 02/04/2019 - 16:59:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :