اسپینش لالیگا، بارسلونا اور ویلا ریال کے درمیان میچ 4-4 گولز سے برابر

بدھ 3 اپریل 2019 15:56

اسپینش لالیگا، بارسلونا اور ویلا ریال کے درمیان میچ 4-4 گولز سے برابر
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2019ء) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسلونا اور ویلا ریال کلبوں کے درمیان میچ زبردست مقابلے کے بعد 4-4 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔ اٹلیٹکو میڈرڈ نے گیرونا کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ویلا ریال کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو آیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں کے درمیان مقابلہ 4-4 گولز سے برابری پر ختم ہوا، بارسلونا کی جانب سے میسی، کوٹنہو، میلکم اور سوریز نے ایک، ایک گول کیا۔ ایک اور میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے گیرونا کو 2-0 گولز سے شکست دے دی۔
وقت اشاعت : 03/04/2019 - 15:56:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :