شعیب ملک کا پاکستان میں فٹبال کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

فیفا تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستانی ٹیم کے آل رائونڈر کی اپیل

جمعرات 4 اپریل 2019 15:06

شعیب ملک کا پاکستان میں فٹبال کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے پاکستان میں فٹبال کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیفا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کر سکے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی فٹبالرزغیر یقینی کیفیت سے دوچار ہیں، فیفا سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا جائزہ لے تاکہ پاکستانی قوم اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکے۔

عالمی باڈیز کی نظر میں بدستور سید فیصل صالح حیات ہی سی ایف ایف کے آئینی صدر ہیں،اس صورتحال میں پاکستان پر معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے، ورلڈ کپ کوالیفائرز سمیت انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان موجود ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2019 - 15:06:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :