سری لنکا نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر ٹیسٹ ٹیم کے قائد دیمتھ کرونارتنے پر 7500 ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا

جمعرات 4 اپریل 2019 16:41

سری لنکا نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر ٹیسٹ ٹیم کے قائد دیمتھ کرونارتنے پر 7500 ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2019ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دیمتھ کرونارتنے پر 7500 ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کرونارتنے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر رہے تھے اور ان کی گاڑی موٹر بائیک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں موٹر بائیک کا ڈرائیور زخمی ہوا تھا، واقع کے بعد پولیس نے کرونارتنے کو گرفتار کر لیا تھا تاہم بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کرونارتنے نے واقع پر معذرت پر کرلی تھی لیکن سری لنکا کرکٹ نے پلیئرز کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ان پر 7500 ڈالرز بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ سری لنکا کرکٹ کے سیکٹری موہان ڈی سلوا کے مطابق یہ ورلڈ کپ کی تیاری کا وقت ہے اسی سلسلے میں بورڈ ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ پر بھاری اخراجات کر رہا ہے اس لئے کھلاڑیوں کی ایسی کوتاہیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بھاری جرمانہ کرنے کا مقصد دوسرے کھلاڑیوں کیلئے مثال قائم کرنا ہے تاکہ وہ ایسی حرکات سے باز رہیں۔
وقت اشاعت : 04/04/2019 - 16:41:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :