ورلڈکپ کی تیاریاں اور ٹیم کے انتخاب کا معاملہ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے 23 کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 اپریل 2019 18:58

ورلڈکپ کی تیاریاں اور ٹیم کے انتخاب کا معاملہ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اپریل 2019ء) ورلڈکپ کی تیاریاں اور ٹیم کے انتخاب کا معاملہ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے 23 کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ کی تیاریوں اور ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کیلئے 23 کھلاڑیوں کا پول تیار کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پول میں شامل 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان 23 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ 15اور 16 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے۔ جبکہ 18 اپریل کو ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے لیے 23ممکنہ کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی ٹیم منتخب کی جائےگی۔ جن کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، ان میں عثمان شنواری ،یاسر شاہ اور کپتان سرفراز احمد ، امام الحق ،جنید خان،محمد عباس، محمد عامر، شاداب خان ،شان مسعود، شعیب ملک،  فہیم اشرف ،حارث سہیل ،حسن علی ،عماد وسیم ، عابدعلی،آصف علی، بابر اعظم اور دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/04/2019 - 18:58:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :