سٹی اسکول اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تاریخ ساز سائیکل ریس پرسوں ہوگی

جمعہ 5 اپریل 2019 16:07

سٹی اسکول اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تاریخ ساز سائیکل ریس پرسوں ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) 23مارچ کے جشن کی تقریبات اور PSL-4کے کامیاب ترین انعقاد کے سلسلے میں افواج پاکستان خصوصاً سندھ رینجرز ، کراچی پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے لئے سٹی اسکول PECHSبوائز کیمپس اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کی جوائنٹ وینچر شپ میں ’’گریٹ افواج پاکستان زندہ باد سائیکل ریس‘‘ کا تاریخ ساز انعقاد بروز ہفتہ 6اپریل صبح 7بجے اللہ والی چورنگی شاہراہ قائدین سے ہورہا ہے ۔

یہ بات آج سرپرست اعلیٰ اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ، ریس کی چیئرپرسن سٹی اسکول کی میڈم طارق زہرہ، ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان اور آرگنائزنگ سیکریٹری کاشف فاروقی نے ایک خصوصی بریفنگ میں بتائی۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سائیکل ریس کا مقصد 23مارچ کے جشن کو دوبالا کرنا اور PSL-4کے کامیاب ترین انعقاد پر افواج پاکستان خصوصاً سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

آرگنائزنگ سیکریٹری کاشف فاروقی نے بتایا کہ 100سے زائد طالب علموں کی شرکت کے ساتھ یہ سائیکل ریس نورانی چورنگی، سوسائٹی آفس چورنگی، خدادا کالونی چورنگی اور پیپلز چورنگی سے ہوتی ہوئی مزار قائد کے وی وی آئی پی گیٹ پر پہنچ کر ختم ہوگی۔ ریس کے کامیاب ترین انعقاد کے لئے پاکستان رینجرز سندھ ، کراچی آپریشن پولیس اور کراچی ٹریفک پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ریس کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/04/2019 - 16:07:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :