مصر کے کھلاڑیوں نے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

خواتین کا ٹائٹل مصر کی فریدہ محمد جبکہ مردوں کا مصر کے مصطفی اصل نے اپنے نام کر لیا

جمعہ 5 اپریل 2019 20:17

مصر کے کھلاڑیوں نے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) مصر کے کھلاڑیوں نے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ خواتین کا ٹائٹل مصر کی فریدہ محمد جبکہ مردوں کا مصر کے مصطفی اصل نے اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

چیمپیئن شپ میں مردوں کیلئے 30 ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ گذشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے خواتین کے فائنل میچ میں مصر کی فریدہ محمد نے سوئٹزرلینڈ کینڈی مرلو کو 3-1 سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ پہلے سیٹ مصر کی فریدہ محمد نے 11-8 سے اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیٹ میں سوئٹزرلینڈ کینڈی مرلو نے 9-11 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 سیٹ سے برابر کر دیا۔

مصر کی فریدہ محمد نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں بالترتیب 11-9 سے اور 11-5 سے کامیابی حاصل کرکے 3-1 سے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے یہ میچ 33 منٹ تک جاری رہا۔ مردوں کے ٹائٹل کی دوڑ میں مصر کے مصطفی اصل نے یوسیف سلیمان کو 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سیٹ میں یوسف سلمان نے 11-8 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ بھی یوسف سلمان نے 11-7 سے اپنے نام کیا۔

تیسرے سیٹ میں مصطفی اصل نے 11-2 نے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 2-1 کردیا، چوتھے سیٹ میں بھی مصطفی اصل نے 11-1 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ پانچویں سیٹ میں مصطفی اصل نے 11-7 سے کامیابی حاصل کرکے 3-2 ٹائٹل اپنے نام کرلیا یہ میچ70 منٹ تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ مردوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مصر کے مصطفی اصل نے سکائوٹ لینڈ کے گریگ لوان کو اور مصر کے یوسف سلمان نے اپنے ہم وطن مصر کے کریم علی فتحی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔خواتین کے ایونٹ میں مصر کی فریدہ محمد نے ہم وطنی مصر کی ثناء ابراہیم کو جبکہ سوئٹزرلینڈ کینڈی مرلو نیکوریا کی جیئون لی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 05/04/2019 - 20:17:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :