پشاور، صوبائی مقابلوں میں فاتح ہاکی ٹیم میں کھیلوں کا سامان تقسیم کردیا گیا

جمعہ 5 اپریل 2019 20:59

پشاور، صوبائی مقابلوں میں فاتح ہاکی ٹیم میں کھیلوں کا سامان تقسیم کردیا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز چمکنی کی صوبائی مقابلوں میں فاتح ہاکی ٹیم میں کھیلوں کا سامان تقسیم کر دیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پشاور ناظم محمد عاصم خان تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور دیگر افراد موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم محمد عاصم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ چمکنی کا صوبائی سطح پر ہونے والے ہاکی مقابلوں میں ہمیشہ ایک ریکارڈ رہا ہے اور وہ ہر دوسرے سال کھیلوں کے مقابلوں میں فاتح آتی ہے ، چمکنی کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اور انہوں نے قومی سطح پر ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا لوہا منوایا ہے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں کٹس ، ہاکی کا سامان تقسیم کیا جس پر کھلاڑیوں نے شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس پیش کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 05/04/2019 - 20:59:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :