عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ،اے ڈبلیو ایف ٹیبل ٹینس فار آل فیسٹول کل شروع ہوگا

جمعہ 5 اپریل 2019 21:23

عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ،اے ڈبلیو ایف ٹیبل ٹینس فار آل فیسٹول کل شروع ہوگا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) اے ڈبلیو ایف کے زیراہتمام عالمی ٹیبل ٹینس ڈے کل چھ اپریل کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منایاجائیگا اس موقع پر اے ڈبلیو ایف ٹیبل ٹینس فار آل کے نام سے ٹیبل ٹینس فیسٹول کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں دوسو سے زائد مرد، خواتین اور بچے چھ مختلف کیٹگریز میں حصہ لیں گے ، آرگنائزنگ سیکرٹری ابصار علی نے بتایا کہ انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن اورآئی ٹی ٹی ایف فائونڈیشن کی ہدایت پر چھ اپریل کو عالمی ٹیبل ٹینس ڈے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس سلسلہ میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام اس دن کو بھرپور انداز سے منایاجارہا ہے ٹیبل ٹینس فار آل فیسٹول میںمنی ٹیبل ٹینس ، کراس کنٹری ٹیبل ٹینس ، ٹی 2 ٹیبل ٹینس ، ٹیبل ٹینس پینٹنگ مقابلے ، ٹیبل ٹینس میگا لوگو میکنگ اورٹی ٹی میراتھن ایونٹس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی ٹیبل ٹینس ڈے کے مناسبت سے کیک بھی کاٹا جائیگا ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن صدر اعجاز احمد جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی سیکورٹی شہزاد اسلم صدیقی ہونگے ۔
وقت اشاعت : 05/04/2019 - 21:23:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :