منڈان پارک میں جاری ڈویژنل جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 6 اپریل 2019 17:56

منڈان پارک میں جاری ڈویژنل جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا
بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2019ء) منڈان پارک میںجاری ڈویژنل جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گاگذشتہ روز بنوں گرین اور سرائے نورنگ کی کبڈی ٹیموں کے مابین کانٹے دار میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ظفر علی تھے میچ میں کمینٹٹری کے فرائض اکبر نیاز خان ممش خیل نے انجام دیئے اس موقع پر ٹورنامٹ کے چیف آرگنائزر وسابق ایم پی اے ملک ریاض خان نے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں سٹیڈیم میں تماشائی موجود تھے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے طاقت،پھرتی اور مہارت کا بھرپو مظاہرہ کیا اور جوشیلا کھیل پیش کرکے تماشائیوں سے خوب داداحاصل کی تاہم بنوں کی ٹیم نے نورنگ کی ٹیم کو 28کے مقابلے میں40پوائنٹس سے ہرادیا میچ جیتنے کی خوشی میں روایتی رقص پیش کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 06/04/2019 - 17:56:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :