پہلی جیپ ڈیزرٹ ریلی چکوال کے کوالیفائنگ راوئنڈ کا آغاز

ہفتہ 6 اپریل 2019 18:03

پہلی جیپ ڈیزرٹ ریلی چکوال کے کوالیفائنگ راوئنڈ کا آغاز
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2019ء) جمعرات کے روز پہلی جیپ ڈیزرٹ ریلی چکوال کے کوالیفائنگ راوئنڈ کا آغاز قصبہ تھوبہادر سے ہوا۔ اس موقع پر ہر قسم اور مختلف ماڈلز کی قیمتی جیپیں موجود تھیں اور ابتدائی طو رپر 48 جیپ ریسرز نے اپنی رجسٹریشن کروائی۔ مقامی طور پر پہلوان گروپ کے ملک عامر سہیل نے اپنی جیپ کی رجسٹریشن کروائی ، اس موقع پر ریلی کو دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ موجود تھے۔

مختلف مقامات پر شامیانے لگائے گئے تھے ، اے ڈی سی آر اکرام ملک نے تحصیلدار قاضی محمد مبین ، نائب تحصیلدار راجہ آفتاب احمد کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی ٹریفک محمد عدیل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ریلی کے مختلف راستوں پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری ہر مقام پر تعینات تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ سیاحت پنجاب اور جیپ ریلی کا کوالیفائینگ راونڈ صبح 9بجے تھوہا بہادر میںواقع ڈیزرٹ سے شروع کیا گیا جس میں تقریبا48جیپ ریسرز کی رجسٹریشن کی گئی جن میں3جیپ ریسرز خواتین ہیں ۔

جیپ ریلی میں صاحبزادہ سلطان محمد علی ،صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز،سردار حسن صادق ،عمر خان ،عمران حیدر ،سلمہ مروت ،عاصمہ رضا ،انیلہ خان ، پہلوان گروپ کے ملک عامر سہیل کے علاوہ دیگر ریسرز نے ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ TDCP،مختلف مقامات سے آئے ہوئے جیپ ریسر ز اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ․چکوال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے اس خوبصورت سپورٹس ایونٹ میں بڑی تعداد میں جیپ ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر سیاحت و ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے کہا کہ محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ چکوال کے زیر اہتمام ڈیزرٹ جیپ ریلی کے لیئے 20 کلومیٹر طویل ٹریک بنایا گیا ہے جس کا لیول سطح زمین سے 60 سے 70 فٹ نیچے رکھا گیا ہے۔اس روٹ پر دو سو سے اڑھائی سو فٹ اونچے مٹی کے ٹیلے بنائے گئے ہیںجو کہ دشوار گزار روٹ پر جیپ ریسرز کی مہارت کا امتحان ہو ںگے ․کوالیفائینگ راونڈ میں ہر جیپ ریسر ون وے راونڈ مکمل کرے گا اور کم سے کم وقت میں راونڈ مکمل کرنے والے ریسر کو کل کے فائنل راونڈ کے منتخب کر لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر سیاحت و ہائیر ایجوکیشن فائنل مقابلہ کا 7 اپریل بروز اتوار کو صبح 9 بجے افتتاح کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں سیاحتی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجا ب کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لئے پرکشش ایونٹس منعقد کئے جا ررہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 06/04/2019 - 18:03:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :