آئی پی ایل ، سہیل تنویر کا ریکارڈ 3289دن بعد ٹوٹ گیا

لیگ میں بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ الزاری جوزف کے نام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 اپریل 2019 13:35

آئی پی ایل ، سہیل تنویر کا ریکارڈ 3289دن بعد ٹوٹ گیا
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اپریل 2019ء) آ ئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے الزاری جوزف نے صرف 12 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کرلیگ میں بہترین بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔آئی پی ایل کے 18 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 22 رنز سے شکست دے دی، فاتح سائیڈ نے 3 وکٹ پر 160 رنز بنائے، جس میں فاف ڈو پلیسی کے 54 رنز نمایاں تھے، ایشون نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم 5 وکٹ پر 138 رنز بنا سکی، سرفراز خان کے 67 اور لوکیش راہول کے 55 رنز کسی کام نہ آئے، باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہیں پہنچ پایا، ہربھجن سنگھ اور کوگلیجن نے 2، 2 وکٹیں لیں۔دن کے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 40 رنز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر 136 رنز بنائے، پولارڈ 46 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے، جواب میں سن رائزرز کی ٹیم 96 رنز پر آﺅٹ ہوگئی، الزاری نے صرف 12 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کرلیگ میں اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا،اس سے قبل2008ءمیں سہیل تنویر آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز کی طرف کھیل رہے تھے اور انہوں نے چنائی سپر کنگز کے چھ کھلاڑیوں کو مقررہ 4 اوورز کے سپیل میں صرف 14 رنز دیتے ہوئے پویلین پہنچایا تھا،ان کا یہ ریکارڈ3289دن بعد ٹوٹا ہے ۔

(جاری ہے)

اس میچ میں راجستھان رائلز نے چنائی سپر کنگز کی پوری ٹیم کو 109 سکور پر پولین پہنچا دیا تھا اور ہدف کو محض 15 ویں اوور میں عبور کر لیا تھا۔
وقت اشاعت : 07/04/2019 - 13:35:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :