پاک آسٹریلیا سریزسے کئی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا جس سے بدترین نتائج نظر آئے‘گرانٹ فلاور

ورلڈ کپ کیلئے فٹنس کابنچ مارک مقررکردیاگیا ،ا فٹنس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ‘قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ

اتوار 7 اپریل 2019 18:15

پاک آسٹریلیا سریزسے کئی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا جس سے بدترین نتائج نظر آئے‘گرانٹ فلاور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورنے کہا ہے کہ پاک آسٹریلیا سریزسے کئی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا جس سے بدترین نتائج نظر آئے ،سیریز کے دوران کرکٹر حارث سہیل نے خود کا کلاس پلیئر ثابت کیا ،عابد علی کیساتھ زیادہ کام نہیں کیاتھا،سنچری کی توقع نہیں تھی، ورلڈ کپ کیلئے فٹنس کابنچ مارک مقررکردیاگیا ہے لہذا فٹنس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرو یو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاو ر نے کہاکہ کھلاڑیوں کیساتھ کام کرکیانجوائے کرتاہوں،کھلاڑی بھی کرتے ہوں گے۔سب کھلاڑیوں کوبتادیاگیا ہے کہ یویوٹیسٹ میں17.4 پوائنٹس لینا ہونگے ،شارجہ میں عابدعلی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں شامل تھے،عابد علی کیساتھ زیادہ کام نہیں کیاتھا،سنچری کی توقع نہیں تھی،حارث سہیل نے ثابت کیاکہ وہ کلاس پلیئرہے۔ا نہوںنے کہاکہ محمد رضوان کی وکٹوں کے درمیان دوڑسب سے بہترین ہے،محمد رضوان ٹاپ فورمیں کھیلنے کیلئے بہت اچھا بیٹسمین ہے۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے دوران کئی کھلاڑیوں کوآرام دیاگیا جس سے نتائج بدترین نظرآئے ،آسٹریلیا کوہراناہمیشہ مشکل رہاہے۔
وقت اشاعت : 07/04/2019 - 18:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :