پاکستانی خواتین ٹیم مئی جنوبی افریقہ کیخلاف دو پریکٹس میچ ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی

پیر 8 اپریل 2019 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) پاکستانی خواتین ٹیم مئی 2019ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو پریکٹس میچ ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹور میچ یکم مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹور میچ 3 مئی کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 12 مئی کو بنونی میں کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی کو پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 18 مئی کو پیٹر ماریٹز برگ میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 مئی کو پیٹر ماریٹز برگ میں ہی کھیلا جائیگا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو بنونی میں کھیلا جائیگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 23 مئی کو بنونی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/04/2019 - 15:15:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :